ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مذہبی باباؤں کو وزیر کا درجہ دینا شیوراج کی کمزوری: کانگریس

مذہبی باباؤں کو وزیر کا درجہ دینا شیوراج کی کمزوری: کانگریس

Thu, 05 Apr 2018 00:16:15    S.O. News Service

نئی دہلی ،04؍اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس لیڈر راج ببر نے مدھیہ پردیش کی شیوراج سنگھ چوہان حکومت پر اس سال ہونے والے ریاستی انتخابات سے پہلے پانچ ہندو مہاتما اور مذہبی رہنماؤں کو وزیر مملکت کا درجہ دیئے جانے کے فیصلے کو لے کر حملہ بولا۔اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر نے کہا کہ اس سے چوہان کی ‘کمزوری‘پتہ چلتی ہے کیونکہ انہیں اسمبلی انتخابات میں جیت کے لئے مذہبی رہنماؤں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر کہاکہ اس سے چوہان کی (الیکشن سے پہلے)کمزوری پتہ چلتی ہے۔وہ سوچتے ہیں کہ بھگوا کپڑے والے مذہبی رہنماؤں پر اعتماد کر کے وہ الیکشن جیت سکیں جائیں گے جو اب ناممکن لگتا ہے۔بہر حال، راج ببر نے کہا کہ اس اقدام کا حکمران بی جے پی کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا کیونکہ انتخابات کے نتائج عوام کی لہر سے طے ہوتے ہیں اور مذہبی باباؤں کے ذریعہ نہیں۔مذہبی باباؤں کو نشانے پر لیتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ انہیں راہبوں کی طرح اپنا کردار اور آشرموں کو ترک کر گرہست کی زندگی میں واپس لوٹ جانا چاہئے۔مدھیہ پردیش حکومت نے نرمدانند مہاراج، ہریہرانند مہاراج، کمپیوٹر بابا، بھیاجومہاراج اور پنڈت یوگیندر مہنت کو وزیر مملکت سطح کا درجہ دیا ہے۔


Share: